ھفتہ, 20 اپریل 2024


کابل دھماکے میں ہلاکت میں اضافے کا خدشہ

ایمزٹی وی(کابل)افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں ایک درس گاہ موعود اکیڈمی کے باہر زور دار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں  کم از کم 48 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 75 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا جب کہ بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ہلاک و زخمی ہونے والوں میں طلبہ و طالبات شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment