Print this page

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ایجنسیوں کے شدید دباو میں

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے خفیہ اداروںنے ڈونلڈ ٹرمپ کو زیر کرنے کے لیے مواد حاصل کر لیا ہے ،

دوسری جانب نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی خفیہ اداروں کی جانب سے اپنے متعلق شرمسار کرنے والے مواد کے اکٹھا کیے جانے کی خبروں کو کیچڑ اچھالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق روسی خفیہ اداروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذاتی طور پر زیر کرنے والا مواد حاصل کر لیا ہے اور روس کے پاس ان سے متعلق شرمسار کرنے والی پریشان کن معلومات ہیں۔امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے نو منتخب صدر اور صدر براک اوباما کو معلومات پہنچائی ہیں۔اس پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جھوٹی خبر ،یہ پوری طرح سے سیاسی طور پر کیچڑ اچھالنے کے مترادف ہے ۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ایجنسیوں کی رپورٹ کے شدید دباو میں رہے ہیں جس میں یہ کہا گیا ہے کہ روس نے انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی ای میلز ہیک کی تھیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں