بدھ, 24 اپریل 2024


آٹھ سال پہلے کی نسبت اس وقت امریکہ ہر لحاظ سے بہتر ہے،براک اوباما

 

ایمز ٹی وی(شکاگو) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکہ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اور امریکہ اب پہلے سے زیادہ محفوظ جگہ ہے ۔

شکاگو میں بطور امریکی صدرعوام سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ہلکا نہیں لینا چاہئیے ۔” اقتدار کی پرامن منتقلی امریکی جمہوریت کی علامت ہے“۔امریکا میں مسلمانوں کے خلاف تعصب کو مستردکرتا ہوں ۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ تعصب سے بے چینی اور نفرت بڑھے گی ۔”روس اور چین دنیا میں امریکی اثر و رسوخ کا مقابلہ نہیں کرسکتے “۔ باہر سے آنے والے بچوں کو بھی امیروں جیسی تعلیم ملنی چاہئیے اور اس کیلئے قانون ہی نہیں بلکہ دل بھی بدلنا ہونگے ۔ایک دوسرے کے نقط نظر کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ ہمیں اوروں کو توجہ دینی اور سننا ہے۔

براک اوباما نے کہا کہ وہ وائٹ ہاو¿س سے خطاب کرنے کی بجائے وہیں جانا چاہتے تھے جہاں سے ان کے اور خاتون اول مشیل اوباما کے لیے یہ سب شروع ہوا تھا۔”آٹھ سال پہلے کی نسبت اس وقت امریکہ ہر لحاظ سے بہتر اور مضبوط جگہ ہے“۔الوداعی تقریب میں امریکی خاتونِ اول مشیل اوباما، نائب صدر جو بائڈن اور ان کی اہلیہ جل بائڈن موجود تھے۔یاد رہے امریکی صدر نے 2008 ءمیں منتخب ہونے کے بعد پہلا خطاب بھی شکاگو میں ہی کیا تھا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment