Print this page

حکومت کی ڈوبتے شہر کو دیوار سے بچانے کی کوشش

 

ایمز ٹی وی (جکارتہ) جکارتہ شہر کا دنیا کے ان خطرناک شہروں میں شمار ہونے لگا ہے جو تیزی سے ڈوب رہے ہیں ماہرین کے مطابق شہر کا چالیس فیصد حصہ سطح سمندر سے نیچے جاچکا ہے اور حکومت نے اس شہر کو بچانے کی کوششیں شروع کردی ہیں

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کو اس وقت ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے حکومت نے اسے بچانے کے لئے ساحل کے قریب ایک بڑی دیوار کی تعمیر شروع کردی ہے جس کا مقصد بندرگاہ سے پانی کا اخراج اور ساحلی علاقے کو سمندر کے مد و جزر سے بچانا ہے۔


ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ جکارتہ ہرسال سات اعشاریہ چھ سینٹی میٹر دھنس رہا ہے جس کا بڑا سبب سمندر کی بلند ہوتی سطح ہے اس کے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی کا بڑھنا بھی ہے زیر زمین پانی بڑھنے سے کنووں کی حالت خراب ہوگئی اور جکارتہ کے شہری خراب پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔


جکارتہ کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے شروع کیے جانے والے مربوط منصوبے کو انڈونیشیا کے مقدس تصوراتي پرندے گاروڈا کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت سمندر کے کنارے 24 کلومیٹر لمبی دیوار اور جکارتہ کے شمالی ساحلی علاقے کے گرد 17 مصنوعی جزیرے تعمیر کیے جائیں گے۔


جکارتہ کے سمندری أمور اور ماہی گیری سے متعلق وزارت کے 2015 کے ایک مطالعاتی جائزے میں بتایا گیا تھا کہ دیوار کی تعمیر ماحول پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے، تاریخی جزائر غرق اور زیر آب چٹانیں تباہ ہو سکتی ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں