ھفتہ, 20 اپریل 2024


انڈونیشیا کا مسافر طیارہ تاحال لاپتا، مسافروں کے اہل خانہ پریشان

ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) انڈونیشیا کا مسافر طیارہ QZ8501 پرواز کے بعد سے تاحال لاپتا ہے، ادھر آسٹریلیا نے بھی لاپتا ہونے والے طیارے کے تلاش میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ائر ایشیا کے طیارے کو پراوز کے بعد اپنی منزل سنگاپور پہنچنا تھا۔ ادھر سنگاپور ائر پورٹ پر طیارے میں موجود مسافروں کے اہل خانہ اور عزیز ائر پورٹ پر جمع ہوگئے ہیں اور حسرت و یاس کی امید لگائے آسمان کی جانب تک رہیں ہیں کہ کاش کہیں سے طیارہ آسمان پر نمودار ہو اور وہ ایک بار پھر اپنے پیاروں کو بخیریت دیکھ پائیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment