Print this page

مسجد الحرام میں چھتریاں 2,75,000 مربع میٹر پر پھیلے ہوئے صحن میں سایہ فراہم کریں گی-

ایمز ٹی وی( فارن ڈیسک)    مکہ میں واقع مسجد الحرام کے باہر والے صحن میں سایہ فراہم کرنے کے لیے 300 سے زائد بڑی چھتریاں نصب کی جائیں گی۔ یہ چھتریاں 2,75,000 مربع میٹر پر پھیلے ہوئے مسجد کے صحن میں سایہ فراہم کریں گی۔

ویب سائٹ کے مطابق اس منصوبے کی منظوری سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ نے دی۔

مسجد نبوی میں لگی یہ چھتریاں موسمِ گرما کے دوران دن کے وقت کھل جاتی ہیں اور رات کو بند ہو جاتی ہیں۔ یہ پورا عمل صرف تین منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے۔

سعودی عرب کے حکام دنیا کی اس سب سے بڑی مسجد کو گرمی میں ٹھنڈا اور سردیوں میں گرم رکھنے کے لیے ایک چھت بنانے کے ڈیزائن پر کام کر رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں