اتوار, 27 نومبر 2022


تھائی بادشاہ کی 87ویں سالگرہ،آسمان روشنیوں سے سج گیا

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

.تھائی لینڈ میں بادشاہ کی 87 ویں سالگرہ کے موقع پر آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے سج گیا۔دارالحکومت بنکاک میں تھائی لوگوں نے محل کے سامنے ،شمعیں اٹھائے بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔تھائی بادشاہ سالگرہ کی خوشیوں میں طبیعت کی خرابی کی وجہ سے عوام کے سامنے نہیں آئے،جس پر ہزاروں تھائی عوام اسپتال کے سامنے بھی پہنچے اور اپنے بادشاہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔تھائی لینڈ میں بادشاہ کی سالگرہ کے دن کوفادرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اورچھٹی بھی ہوتی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment