Print this page

سعودی عرب کے شہر جدہ میں سینکڑوں لاوارث گاڑیوں کی وجہ سے شہری پریشان-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک )جدہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لاوارث گاڑیوں کی وجہ سے شہریوں کو رہائشی علاقوں میں پارکنگ کے مسائل کا سامنا ہے۔شہریوں کو ان گاڑیوں کی وجہ سے پارکنگ کےعلاوہ سیاحتی شہر کی خوبصورتی متاثر ہونے پر بھی تشویش ہے۔مقامی رہائشی محمد الہمدانی کے مطابق: ’علاقے میں پارکنگ کے لیے خالی جگہ تلاش کرنا بہت مشکل کام ہے، جس میں پارک جیسے عوامی مقامات بھی شامل ہیں۔‘اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ لاوارث گاڑیاں جدہ میں ہیں۔ بعض مقامی شہری حکام پر اس مسئلے سے نمٹنے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں