اتوار, 08 ستمبر 2024


نئے آئی فون اور آئی پیڈ کی رونمائی

ایمز ٹی وی (سائنس )ایپل کمپنی نے اپنی نئی مصنوعات متعارف کراتے ہوئے ایک چھوٹا آئی فون ایس ای اور آئی پیڈ پرو متعارف کرادیا ہے۔ آئی فون ’’ایس ای‘‘ کی اسکرین 4 انچ کا ہے جب کہ اسے 2013 کی آئی فون 5 ایس باڈی میں سمویا گیا ہے لیکن صلاحیت میں یہ اس سے دُگنا بہتر ہے۔ دوسری جانب 9.7 انچ کا آئی پیڈ پرو متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اس سے پہلے 12.9 انچ کا آئی پیڈ پرو پیش کیا گیا تھا۔ اس طرح یہ دونوں مصنوعات چھوٹی بنائی گئی ہیں جس کا مقصد بازار کے لحاظ سے کم قیمت آلات پیش کرنا ہے، ان دونوں کو اب تک پیش کیے گئے سب سے کم خرچ آلات قرار دیا جاسکتا ہے۔ چھوٹی اسکرین والے آئی فون ایس ای کی قیمت 40 ہزار روپے رکھی گئی ہے جس کی فروخت 31 مارچ سے شروع ہوگی جب کہ آئی فون 6 ایس کی قیمت 65 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے۔ ایس ای کو اگر آئی فون 5 ایس کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ڈئزائننگ، المونیم پینل اور ڈسپلے بھی ایک جیسا ہی ہے۔ اگر آپ پرانے آئی فون 5 ایس میں نیا آئی فون ایس ای سمونا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے کیونکہ دونوں کی جسامت یکساں ہے۔یس ای میں 12 میگا پکسل آئی سائٹ کیمرہ لگایا گیا ہے جو قریباً آئی فون 6 ایس جیسا ہی ہے۔ یہ لائیو فوٹوز ( ایپل کی ایک خاص پیشکش) اور 4 کے ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس میں طاقتور اے 9 پروسیسر ایم 9 موشن کو پروسیسر بھی نصب ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment