اتوار, 08 ستمبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


گلے سڑے ٹماٹروں سے ماہریں کا بجلی بنانے کا دعویٰ

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) ماہرین کے مطابق اب گلے سڑے ٹماٹروں سے ماحول دوست بجلی بناکر اسے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔
امریکی ماہرین کے مطابق ٹماٹر کھیتوں سے لے کر ٹرانسپورٹیشن تک کے عمل میں ضائع ہوتے رہتے ہیں اور ان سے حیاتی الیکٹروکیمیکل سیل بناکر ماحول دوست بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ اس پر کام کرنے والے ایک ماہر کا کہنا ہےکہ صرف فلوریڈا میں ہی ہرسال 3 لاکھ 96 ہزار ٹن ٹماٹر ضائع ہوتا ہے اور اس سے اگر بجلی بنائی جائے تو پورے ڈزنی لینڈ کو 3 ماہ تک لگاتار بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔
گلے سڑے ٹماٹروں کو زمین میں دبایا جائے تو یہ میتھین گیس خارج کرتے ہیں۔ ماہرین کی ٹیم نے جیل والی ایسی بیٹری تیاری کی ہے جن میں خردنامئے ( مائیکروبس) استعمال کیے گئے ہیں جو بجلی تیارکرتے ہیں۔ مائیکروبیل الیکٹروکیمیکل سیل خراب شدہ ٹماٹروں کو آکسیڈائز کرتے ہیں اس عمل میں الیکٹران خارج ہوتے ہیں اور اسے فیول سیل میں بھرا جاسکتا ہے۔
قدرتی طور پر ٹماٹروں میں پایا جانے والا ایک رنگ ’لائسوپین‘ بجلی کی تیاری میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹماٹروں سے بجلی کے تجربات میں غیرمعمولی نتائج برآمد ہوئے ہیں کیونکہ خالص مرکبات کی بجائے گلے سڑے ٹماٹروں سے بہتر الیکٹران ملے.
اس کے لیے ماہرین نے تجرباتی طور پر ایک سیل بنایا ہے جس میں 10 ملی گرام ٹماٹر سے 0.3 واٹ بجلی تیار کی جاسکتی ہے۔ اگر ایسے 200 سیل ہوں تو 60 واٹ کا بلب روشن کیا جاسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment