اتوار, 08 ستمبر 2024


گاوی کی جانب سے 84 کروڑ ڈالرز کی امداد کا اعلان

ایمزٹی وی(صحت) ویکسین کے عالمی اتحاد گاوی نے پاکستان کو 84 کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کہتی ہیں رقم ویکسین پروگرام کو فعال بنانے پر خرچ کی جائے گی۔ ہر بچے تک ویکسین کی فراہمی یقینی بنائیں گے تفصیلات کے مطابق گلوبل ویکسین الائنس(گاوی) کے وفد نے ڈاکٹر انورادھا گپتا کی سربراہی میں وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل سے ملاقات کی اور قومی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا جائزہ لیا۔ گاوی کی سربراہ ڈاکٹر انورادھا گپتا نے ویکسین کے عالمی اتحاد کی جانب سے پاکستان کو 84 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا رقم ملک بھر کے ویکسین پروگرام کو موثر بنانے پر خرچ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امدای رقم ویکسین کی خریداری، پسماندہ علاقوں تک ترسیل‘ ویکسی نیٹر کی تربیت‘ علاقائی سنٹرز میں ریفریجریٹرز سسٹم کو فعال بنانے پر خرچ ہو گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment