اتوار, 08 ستمبر 2024


جدید ای میل کے موجد رے ٹوملنسن انتقال کر گئے

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) امریکی شہری رے ٹوملنسن جنہیں جدید ای میل کا موجد مانا جاتا ہے انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 74 برس تھی۔ ان کی موت کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔ ان کی کمپنی ’رےتھیون‘ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’وہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں حقیقی پہل کار تھے۔ انہوں نے ایک دوسرے سے منسلک کمپیوٹرز کے ابتدائی دور میں ہمیں ای میل دی۔ ان کے کام سے دنیا میں ابلاغ کے طریقے بدل گئے۔‘‘

 

ٹوملنسن نے 1971 میں براہ راست الیکٹرانک پیغام رسانی کا نظام ایجاد کیا تھا جو مختلف کمپیوٹروں اور سرورز کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کرتا تھا۔ انہوں نے یوزر نیم یعنی صارف کے نام کو اس کی منزل کے پتے سے منسلک کرنے کے لیے @ کی علامت کا انتخاب کیا جو اب ایک ثقافتی علامت بن چکی ہے۔ نصف صدی قبل کی جانے والی اس ایجاد کے کئی سال بعد ذاتی ای میل عام لوگوں میں مقبول ہوئی اور زندگی کا حصہ بن گئی۔

 

گوگل کی جی میل ٹیم نے اتوار کو ٹوئیٹ کیا ’’رے ٹوملنسن ای میل ایجاد کرنے کا اور @ کی علامت متعارف کرانے کا شکریہ۔‘‘

پرنٹ یا ایمیل کریں

Media

Leave a comment