بدھ, 17 اپریل 2024


ٹک ٹاک پرپابندی عائدکرنےکیلئےدرخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک ایپ جرائم کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہے، ٹک ٹاک پر لوگ منشیات اور اسلحہ استعمال کرتے ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ تعلیمی اداروں میں ٹک ٹاک کے استعمال سےماحول خراب ہورہا ہے، ٹک ٹاک پر ویوز لینے کیلئے لوگ خودکشی جیسے اقدامات کی ویڈیوز بھی بنا رہے، لہذا اس پر پابندی عائد کی جائے اور حکومت کو مواد کو سینسر کرنے کیلئے مکینزم بنانے کا حکم دیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment