جمعہ, 19 اپریل 2024


امریکی ریاست میں ایمرجنسی نافذ

امریکی ریاست میں کرونا وائرس نے پنجھے گاڑھ لیے جس کی وجہ سے حکومت نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
 
نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ہنگامی حالات نافذ کرنے کا اعلان کیا۔
 
البانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیویارک کے گورنر کا کہنا تھا کہ کرونا کے 22 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد نیویارک میں مریضوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی۔
 
اُن کا کہنا تھا کہ ویسٹچیسٹر سے تعلق رکھنے والے 57 ایسے لوگ ہیں جن کے ٹیسٹ کیے گئے اور ابھی رپورٹ آنا باقی ہیں، اگر یہ بھی مثبت آجاتی ہیں تو ہمارے لیے بہت مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
 
گورنر کا کہنا تھا مجھے خدشہ ہے وائرس سے اور بھی مزید لوگ متاثر ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز نیویارک سٹی سے 11 کیسز رپورٹ ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔
 
اینڈریو کا کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس ٹیسٹ کرنے کے لیے کوئی اچھا نظام موجود نہیں ہے، ہم نے نیویارک کمشن کو 100 سے زائد ٹیسٹ بھیجے ہیں، جتنے زیادہ ہوسکے شہریوں کو ٹیسٹ کروانا چاہیے تاکہ ہمیں اُن کی بیماری کی نوعیت کا معلوم ہوسکے‘۔
 
قبل ازیں امریکی صدر نے کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لیے 8.3 بلین ڈالر کے بل پر دستخط کیے جس کے بعد امریکا جدید مشینری خریدے گا اور ویکسین کی تیاری پر بھی کام شروع کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment