جمعرات, 18 اپریل 2024


انسٹاگرام صارفین کی سرگرمیوں پرنظررکھنےوالی ایپ بند

مانیٹرنگ ڈیسک : معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے انسٹاگرام صارفین کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ایپ بند کر دی۔
 
یہ ایپ رقم وصول کرنے کے بعد صارفین کو نوٹیفکیشن کے ذریعے ان کے دوستوں کی تمام تر سرگرمیوں کی تفصیلات فراہم کرتی تھی جس میں لائیک اور کسی کو ایڈ کرنے کی معلومات بھی شامل تھیں۔
 
انسٹاگرام کی جانب سے رضا مندی کے بغیر صارفین کی معلومات چوری کرنے کے الزام کے بعد ایپل اسٹور میں موجود ایپ کو بند کرنے کا کہا گیا اور پھر لائیک پٹرول ایپ پر ایپل اسٹور کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی۔
 
لائیک پٹرول ایپ کے مالک سیرگو لوئس کا کہنا تھا کہ یہ ایپ ایپل کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کرتی، ہم اس پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
 
لائیک پٹرول ایپ جولائی کے مہینے میں صرف ایپل اسٹور پر پیش کی گئی تھی اور اس ایپ کو استعمال کرنے والے صارف کو سالانہ 80 ڈالر رقم کی ادائیگی کرنا ہوتی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment