جمعہ, 26 اپریل 2024


اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں کورٹانا کو استعمال کرنا اب ہوگیا آسان

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 10 کے لیے تیار کیے گئے اپنے ڈیجیٹل وائس اسسٹنٹ کورٹانا کا اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں استعمال آسان بنا دیا ہے۔ جی ہاں اب اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں کورٹانا کو استعمال کرنا بہت آسان ہوگیا ہے اور اس تک رسائی محض ایک کلک سے ممکن ہے۔ اب اینڈرائیڈ صارفین کورٹانا کو اپنے فون کی لاک اسکرین پر بھی استعمال کرسکیں گے۔ یہ فیچر مائیکروسافٹ کے اینڈرائیڈ پر کورٹانا کے بیٹا پروگرام میں کام کررہا ہے اور جلد ہر ایک کو دستیاب ہوگا۔ یہ فیچر مائیکروسافٹ کی جانب سے گوگل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کا مقابلہ کرنے کی کوشش ہے جو کہ لاک اسکرین پر کام کرتا ہے۔ کمپنی کی خواہش ہے کہ صارفین گوگل کے کویک ایسس کی جگہ کورٹانا کو استعمال کریں۔ لاک اسکرین پر اس ڈیجیٹل اسسسٹنٹ کی موجودگی لاک اسکرین کو تبدیل نہیں کرے گی اور اس میں آپ کو وہی تجربہ ملے گا جو روایتی طور پر ان ڈیوائسز میں ہوتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ اس وقت متحرک ہوگا جب کوئی صارف اس کے لوگو پر دائیں یا بائیں جانب سوائپ کرے گا۔ مائیکروسافٹ پہلے یہ کہہ چکی ہے کہ وہ آمیزون ایکو اور گوگل ہوم جیسی سروسز کا مقابلہ اپنے اسمارٹ ہوم ہارڈ وئیر سے کرنا چاہتی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment