جمعہ, 29 مارچ 2024


مصنوعی چینی کھانا ،مطلب وزن بڑھانا

 

ایمز ٹی وی (صحت) اگرآپ کم کیلوریز والی مصنوعی چینی(سویٹنر)استعمال کرکے سمجھتے ہیں کہ اس کی وجہ سے آپ کا وزن کم ہوگا تو آپ بالکل غلط سوچ رہے ہیں۔حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ مصنوعی چینی استعمال کرتے ہیں ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ موٹے ہوتے ہیں جو عام مٹھاس استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق کارڈاکٹر چی چیا نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی چینی ہمارا وزن کم کرنے کی بجائے اسے بڑھانے میں اہم کردار اداکرسکتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ چینی کا متبادل ہمارے میٹابولزم پر اثرانداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے پیٹ پر اضافی چربی جمع ہونے لگتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس بات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے کیونکہ لوگوں کی کثیر تعداد مصنوعی چینی یہ سوچ کر استعمال کرتی ہے کہ اس کی وجہ سے وزن کم ہوگا۔

تحقیق میں1984ءسے 2012ءکے درمیان 1454مردوخواتین کی عادات کا مطالعہ کیا گیا اور دیکھا گیا کہ جو لوگ مصنوعی چینی استعمال کرتے ہیں ان پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ تین دہائیوں سے موٹاپے کی شرح میں دنیا بھر میںاضافہ ہوا ہے اور 2025ءتک ایک ارب سے زائد لوگ موٹاپے کا شکار ہوچکے ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ مصنوعی چینی کھانے کی بجائے کم چینی کھانے کو ترجیح دیں کہ اس کا زیادہ فائدہ ہوگا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment