ھفتہ, 20 اپریل 2024


ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا ہنگامہ ،ہیڈ فون کے بجائے ماؤتھ پیس

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں جاری جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی سالانہ نمائش ’’کنزیومر الیکٹرونکس شو ’’ میں ہش می نامی ایک ڈیوائس پیش کی گئی ہے` اس آلے کو ہیڈ فون کے بجائے ماؤتھ پیس کہنا چاہئے جسے منہ پر پٹی کی طرح باندھا جاتا ہے البتہ پٹی کے اندرونی حصے میں اتنی گنجائش ہوتی ہے کہ بات چیت کرنے کےلئے ہونٹ ہلائے جاسکتے ہیں۔

اس کا مقصد لوگوں کو اس طرح سے فون پر بات کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے کہ دوسرے ان کی آواز نہ سن سکیں کیونکہ ’’ہش می‘‘ کو خاص طور پر اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ بولنے والے کی آواز اس سے باہر نہ جاسکے اور آس پاس بیٹھے لوگوں کے کام میں خلل نہ پڑے۔


فی الحال یہ ایک پروٹوٹائپ کی شکل میں ہے جسے سی ای ایس میں رکھنے کا مقصد تجارتی پیمانے پر اس کی تیاری کےلئے سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment