جمعرات, 18 اپریل 2024


ایڈونچر فینٹسی فلم ’دا بی ایف جی‘ کا نیا ٹریلر جاری

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ڈزنی کی ایڈونچر فینٹسی فلم دا بی ایف جی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کی کہانی ایک چھوٹی سی بچی اور دیو قامت انسان کی دوستی کی پر مبنی ہے اسٹیون سپیل برگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی بی ایف جی کی کہانی ننھی بچی صوفی کے گرد گھومتی ہے جسے دیوقامت انسان ایک دن اپنی دنیا میں اٹھا کر لے جاتا ہے نرم دل اور مہربان جائنٹ صوفی سے دوستی کر کے اسے اور دنیا کو شیطان صفت ساتھیوں سے بچانے کی کوششوں میں لگ جاتا ہے فلم کے مرکزی کرداروں میں مارک ریلانس جبکہ صوفی کا کردار روبی برنحل ادا کر رہی ہیں۔ دا بی ایف جی یعنی دا بگ فرینڈلی جائنٹ یکم جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment