ھفتہ, 14 دسمبر 2024


کورین ویب سیریزاسکوئڈ گیم کے سیزن 2 کا سنسنی خیزٹریلرجاری

اسکوئڈ گیم کے مداحوں کا طویل انتظار ختم کرتے ہوئےمشہور زمانہ کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

مشہور جنوبی کورین تھرلر سیریز میں لی جونگ جے، جو سیزن 1 میں ’سیونگ گی ہن‘ المعروف ’پلیئر 456‘کا کردار نبھا رہے تھے، ایک بار پھر جان لیوا گیم جلوہ گر ہوں گے، سیریز کے سیزن 2 کی اس نئی کہانی میں ’گی ہن‘ کا کردار اسکوئڈ گیم کو ختم کرنے اور معصوم جانوں کو بچانے کے لیے پرعزم نظر آتا ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ وہ ’ریڈ لائٹ، گرین لائٹ‘ گیم کے دوران دوسرے 455 کھلاڑیوں کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ناکامی کا سامنا کرتے ہیں جب افراتفری پھیل جاتی ہے اور گولیاں چلنے لگتی ہیں۔ اس دورانگی ہن گارڈز سے لڑتے ہیں اور اپنی زندگی بچانے کی جدوجہد کرتے ہیں۔

لی جونگ جے کے ساتھ، وی ہا جن (ہوانگ جون ہو) اور لی بیونگ ہن (فرنٹ مین) بھی اپنے کرداروں کو نبھاتے نظر آئیں گے، سیریز کے میکرز کا دعویٰ ہے کہ سیزن 2 شائقین کے لیے مزید سنسنی خیز اور ڈرامائی لمحات لائے گا۔

یاد رہے کہ ستمبر میں نیٹ فلکس کی جانب سے رکھے گئے ایک ایونٹ میں اسکوئڈ گیم سیزن 2 کی ایک مختصر جھلک بھی دکھائی گئی تھی، جس میں گی ہن کا نیا مشن دکھایا گیا تھا۔ شائقین کے دلوں پر راج کر کے دنیا بھر سے کروڑوں ڈالرز کمانے والی اس سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment