جمعرات, 12 دسمبر 2024


بلاک بسٹرپاکستانی ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کا خوشگوار اختتام

حال ہی میں ملک و بیرون ملک مقبول ہونے والے پاکستانی ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوشگوار اختتام نے مداحوں کو خوش کردیا۔

ڈرامے کی آخری قسط 5 نومبر کو ٹی وی چینل سمیت ملک کے سینماؤں میں دکھائی گئی جب کہ یوٹیوب پر بھی اس کی آخری قسط کو براہ راست دکھایا گیا۔

’کبھی میں کبھی تم‘ کے ذریعے فہد مصطفیٰ نے جہاں ایک دہائی بعد ڈراموں میں واپسی کی تھی، وہیں وہ پہلی بار اسکرین پر ہانیہ عامر کے ساتھ دکھائی دیے۔
’کبھی میں کبھی تم‘ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ان ممالک میں بھی مقبول رہا، جہاں اردو زبان سمجھنے والے افراد رہتے ہیں
فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر نے ڈرامے میں میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا، جن کے درمیان آخری اقساط میں غلط فہمیاں پیدا ہونے کی وجہ سے اختلافات شدت اختیار کرجاتے ہیں لیکن اختتام پر دونوں کو دوبارہ ایک ہوتے دکھایا گیا، جس پر شائقین خوش ہوئے۔

اسی طرح ڈرامے میں دوسرے کرداروں کی غلطیوں کو بھی سدھارا گیا اور تمام کرداروں کو ان کی غلطیوں کا احساس دلاکر ڈرامے کو ختم کیا گیا، جس پر شائقین نے ٹیم کی تعریفیں کیں۔
ڈرامے میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے علاوہ جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ، اریج چوہدری اور عماد عرفانی سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا۔

’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی تھی جبکہ ہدایات بدر محمود نے دی تھیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment