جمعرات, 18 اپریل 2024


ہالی ووڈمیں بننےوالی پاکستانی پروڈیوسرکی پہلی فلم تہلکہ مچانےکےلئےتیار

سنسنی خیزوارڈرامہ فلم ’دی لاسٹ فل میژر‘ 31جنوری 2020کو پاکستان بھر کے سینماؤں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔ یہ ہالی ووڈ میں پاکستانی ایگزیکٹیوپروڈیوسر کی بنائی جانے والی پہلی فلم ہے جو پاکستان میں ریلیز ہورہی ہے۔

اس فلم کے ہدایت کارٹوڈ رابنسن ہیں جب کہ اداکاروں میں سیبسٹین اسٹین ، کرسٹوفر پلمر ، ولیم ہرٹ ایڈ ہیرس ، سیموئل ایل جیکسن اور دیگر فنکار شامل ہیں۔اس فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر حبیب پراچہ ہیں جو ولیم پٹسن بارگر کی سچی کہانی بیان کرتے ہیں جس کا کردار جیریمی اروائن نے ادا کیا ہے جو اعلیٰ ترین مرتبہ کاجنگی ہیرو ہے او ر ائیرفورس میں طبی ماہر کی حیثیت سے کام کررہا ہے، وہ ساٹھ آدمیوں کی جانیں بچاتا ہے۔

فلم کی ریلیزکے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر حبیب پراچہ نے کہا کہ میں اس مووی کو پاکستان میں ریلیز کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں، مجھے امید ہے کہ اس پروجیکٹ سے مجھے اور بھی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بہادر مسلح افواج کے ہیروزکی کہانیاں ہیں اوران کے ذریعہ پاکستانی ناظرین کو اور خاص طور پر پوری دنیا کو معلوم ہوگا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پاکستان کو پرامن، ترقی یافتہ اور مثبت رویّہ کاحامل ملک بنانے کیلئے کتنی بڑی قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں۔

فلم ’دی لاسٹ فل میژ‘رہالی ووڈ میں حبیب پراچہ کی چوتھی پروڈکشن ہے،اس سے پہلے وہ دی ٹرسٹ ، ٹرمینل اور اسٹرائیو بناچکے ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment