جمعہ, 19 اپریل 2024


معروف غزل گائیک اقبال بانو کی آج 81 ویں سالگرہ

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف غزل گائیک اقبال بانو کی آج 81 ویں سالگرہ اہے والے اقبال بانو نے 1935 میں نئی دلی میں آنکھ کھولی، سُرسنگیت اقبال بانو کی گھُٹی میں تھا، سنِ بلوغت کو پہنچنے پر جب انھوں نے آل انڈیا ریڈیو کے دہلی مرکز سے گانا شروع کیا تو اُردو کے معیاری تلفظ اور ادائیگی کے دہلوی انداز سے اُن کی شناسائی ہوئی۔ 1952 میں شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ پاکستان آگئیں اور ملتان میں رہائش پذیر ہوئیں تاہم شوہر کی وفات کے بعد انہوں نے لاہورمیں سکونت اختیار کی اور اپنی بقیہ تمام زندگی اسی شہر میں گزاری۔
 
وہ نہ صرف لفظوں کو ان کی بھرپور معنویت کے ساتھ ادا کرتی تھیں بلکہ ان کے اندر رچی موسیقیت سے بھی بہ خوبی واقف تھیں۔ یہی وجہ تھی کہ ان کی شہرت کا سبب غزلیں اور نظموں کی گائیکی بنی۔ فیض احمد فیض کے کلام کو گانے کے حوالے سے مہدی حسن کے بعد سب سے اہم نام اقبال بانو کا ہے، یہی وجہ تھی کہ فیض کی نظم ‘لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے’ اقبال بانو کی وجہ شہرت بن گئی اورہرمحفل میں اس کی فرمائش کی جاتی تھی، یہ سلسلہ ان کی وفات سے چند برس پہلے تک جاری رہا۔
 
اقبال بانو کوغزل گائیکی کے ساتھ ساتھ کلاسیکل، نیم کلاسیکل، ٹھمری اوردادرہ میں بھی خاص ملکہ حاصل تھا۔
اقبال بانو کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1990 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ اقبال بانو 21 اپریل 2009 کو 74 برس کی عمر میں مختصرعلالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ آج وہ ہم میں نہیں مگر منفرد انداز میں گائی گئی غزلوں کی بناء پر وہ آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔گوگل نے گلوکارہ اقبال بانو کوان کی 81 ویں سالگرہ پر ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment