ھفتہ, 20 اپریل 2024


یادگار لکس ایوارڈز اقراءعزیز نے کس کے نام کیے؟

لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب اقراء عزیز اور یاسرحسین کیلئے ہمیشہ یادگار رہے گی کیونکہ یاسر کی جانب سے باضابطہ شادی کے پروپوزل کے علاوہ اقراء نے رواں سال ڈرامہ سیریل ’’سنو چندا ‘‘ کیلئے 2 ایوارڈ حاصل کیے۔
 
سوشل میڈیا پر اقراء نے اپنی پوسٹ میں تقریب اور ایک ہی دفعہ میں 2 ایوارڈز لینے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے ایوارڈ تمام محنتی خواتین کے نام کیے۔
 
انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں اقراء عزیز نے ایوارڈ سے لے کر مختلف پرفارمنسز تک اتنی خوبصورت تقریب کے انعقاد پر لکس اسٹائل ایوارڈ منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میں ایمانداری سے کام لوں تو یہ ایوارڈزحاصل کرنا کسی خواب کی تعبیر سے بھی زیادہ تھا۔ کیونکہ میری والدہ چاہتی تھیں کہ میں ایک ایوارڈ ضرور حاصل کروں اسی لیےایک ہی رات میں دو لکس ایوارڈز حاصل کرنا بہت بڑی بات ہے۔
 
 
ڈرامہ سیریل ’’سنو چندا‘‘ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی اقراء نے اس ڈرامے میں نبھائے جانے والے کرداراجیہ نزاکت علی سے متعلق لکھا کہ مختلف ہونے کے باعث یہ کردار میرے لیے مشکل تھا۔ وہ جدیدیت پسند ہونے کے علاوہ روایتی اور ایک ہی وقت میں زندہ دل اور جذباتی بھی تھی۔
اقراء کے مطابق ان دنوں آپ کو اجیہ نزاکت جیسا کردار نبھانے کا موقع مشکل سے ہی ملتا ہے۔ میں اس ایوارڈ کو ان تمام خواتین کے نام کرنا چاہوں گی جو سخت محنت کر رہی ہیں۔ آپ سب کے پیار اور حمایت کا بہت شکریہ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment