Print this page

پاک بحریہ افسر کی سچی داستان"لعل"

یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کی مناسبت سے خصوصی ٹیلی فلم "لعل" نشر کی جائے گی ،فلم کا شاندار ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ۔ جیو فلمز اور ہمدان فلمز کے اشتراک سے یوم پاکستان کے لے خصوصی ٹیلی فلم "لعل" تیار کی گئی ہے،فلم میں مرکزی کردار اداکار بلال عباس خان نبھا رہے ہیں ۔ بلال عباس نیوی آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکاہ کبریٰ خان اور گوہر رشید شامل ہیں۔ ہوم پاکستان کے دن "لعل" ٹیلی فلم پاک بحریہ کو خراج عقیدت پیش کرے گی جس کی کہا نی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایت کاری نامور ڈائریکٹر حسیب حسن نے انجام دی ہے بلاب عباس خان نے اس فلم کے زریعے پاکستانی نیوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں بہرام کا کردار ادا کرنا میرے لے اعزاز ہے۔ فلم کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں اداکار گوہر رشید بڑے اور بلال عباس چھوٹے بھائیکا کردار ادا کر ریے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں