Print this page

ایمان علی اوربابربھٹی کی دعوت ولیمہ،فنکاروں کی بھرپورشرکت

 

لا ہور: پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی اور بابر بھٹی کے ولیمے میں شوبز فنکاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ بابر بھٹی کا تعلق میجر عزیز بھٹی شہید کی فیملی سے ہے۔ تین روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی دعوت ولیمہ کا اہتمام گزشتہ روز لاہور میں کیا گیا۔

ولیمے کی تقریب میں ایمان علی سنہرے رنگ کے غرارے، سرخ رنگ کے کامدار دوپٹے اور بھاری زیورات میں غضب ڈھا رہی تھیں۔ ولیمے میں علی ظفر، فرحان سعید، عروہ حسین، ثروت گیلانی، شہزاد رضا، فراز منان، حسن شہریار یاسین، علی ذیشان، زارا شاہ جہاں سمیت شوبز سے وابستہ متعدد افراد نے شرکت کی۔

علی ظفر اور فرحان سعید نے ایک ساتھ گانے گا کر سماں باندھ دیا جبکہ ایمان علی دیگر دلہنوں کے برعکس اپنی ہی شادی پر ڈانس کرتے ہوئے اور گانوں کو خوب انجوائے کرتے ہوئے نظر آئیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں