جمعرات, 25 اپریل 2024


لیڈی گاگا نے گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین گانے کا ایوارڈجیت لیا ل

 

لاس اینجلس :امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کی فلم ‘‘اے سٹار از بورن’’اور برطانوی راک بینڈ ‘‘کوئن’’ پر بنی فلم ‘‘بوہیمیاں ریپسوڈے ’’نے 76ویں گولڈن گلوب ایوارڈز میں میدان مار لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ٹی وی و فلم کی 76ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب گزشتہ روز امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر بیورلے ہلز میں منعقد ہوئی جس میں برطانوی راک بینڈ ‘‘کوئین’’ پر بنی فلم‘‘بوہیمیاں ریپسوڈے ’’نے بہترین پکچر ڈرامہ فلم اور اداکارجبکہ لیڈی گاگا نے فلم ‘‘اے سٹار از بورن’’کے اوریجنل سانگ ‘‘شیلو’’ کے لئے بہترین گانے کا ایوارڈ جیت لیا ۔ علاوہ ازیں رواں سال کے گولڈن گلوب ایوارڈز میں فلم‘‘ گرین بک’’ کو3 انعامات ملے ۔ واضح رہے کہ گولڈن گلوب ایوارڈز میں کامیاب ہونے والی فلمیں آسکر کیلئے فیورٹ قرار دی جاتی ہیں۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment