ھفتہ, 20 اپریل 2024


انیل کپوراورسونم کی فلم"ایک لڑکی کودیکھاتوایسالگا" کا پہلاٹریلرریلیز

 

بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار انیل کپور اور ان کی بیٹی سونم کپور کی فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کا ٹریلرریلیز ہوگیا ہے۔

انیل کپور اورسونم کپور پہلی بار ایک ساتھ فلم ’ایک لڑکی کو دیکھاتوایسالگا‘ میں نظرآئیں گے دونوں اداکار حقیقی زندگی کی طرح فلم میں بھی باپ اور بیٹی کا کردارادا کررہے ہیں۔

ٹریلر کی ابتدا میں انیل کپورایک فکر مند والد کے طور پر نظر آرہے ہیں جسے اپنی بیٹی کی شادی کی فکر لگی ہوئی ہے تاہم ان کی بیٹی سونم کپور کے اپنے مستقبل کے حوالے سے ارادے کچھ اور ہی ہیں ٹریلر کے مطابق سونم کپور کسی راز کو چھاپارہی ہیں۔

 
فلم میں بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکارراج کمار راؤ بھی نظر آئیں گے جو سونم کو پسند کرنے لگتے ہیں تاہم سونم انہیں اپنا سچ بتادیتی ہیں، اور جب یہ سچ سونم کے گھر والوں کے سامنے آتا ہے تو ان کے اور انیل کپور کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوتاہے، دراصل فلم بولڈ موضوع پر مبنی ہے جس میں سونم کپور ہم جنس پرست لڑکی کا کردارادا کررہی ہیں۔ فلم اپنے موضوع کے اعتبار سے بہت منفرد ہے یہی وجہ ہے ٹریلر کو یوٹیوب پر اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچکاہے۔

فلم میں سونم کپور، انیل کپور اورراج کمار راؤ کے علاوہ اداکارہ جوہی چاؤلہ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کا ٹائٹل انیل کپور کی 90 کی دہائی میں ریلیز ہوئی فلم ’1942 لواسٹوری‘ کے سپر ہٹ گانے’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ سے لیاگیا ہے۔ فلم  یکم فروری 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment