ھفتہ, 20 اپریل 2024


فرحان سیعد کی فلموں میں انٹری

 

لاہور: سوشل میڈیا پر فلم ’کراچی سے لاہور 3‘ ٹیم کی چند تصاویر وائرل ہیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرحان سعید بھی ٹیم کے ساتھ اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ فرحان سعید فلمساز وجاہت روف کی نئی فلم ’کراچی سے لاہور 3‘ میں ڈیبیو دینے جارہے ہیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فلم میں احمد علی اکبر کے بجائے فرحان سعید جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی کاسٹ میں شہزاد شیخ، عائشہ عمر، اسد صدیقی، زارا نور عباس اور کبریٰ خان بھی شامل ہیں جو ممکنہ طور پر فرحان سعید کی جوڑی دار ہوں گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment