ھفتہ, 20 اپریل 2024


چپس کی واپسی

ایمز ٹی وی (انٹر ٹینمنٹ)70 کی دہائی کی مشہور و معروف امریکی ٹی وی سیریز ’چپس‘ کے پیٹرولنگ کوپس کی واپسی ہو رہی ہے، ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی ایکشن ڈرامہ فلم ’چپس‘ کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم 24مارچ کو ریلیز ہوگی۔

طنزو مزاح سے بھرپوراس فلم کو روی مہتا، اینڈریوپانو، اور رِ ک روزنر نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس میں مرکزی کردار مائیکل پینااورفلم کے ہدایتکار ڈیکس شیپرڈ نبھا رہے ہیں ،جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ونسنیٹ ڈی اونو، ایڈم بروڈی، ویڈا گویرا اور روزسیلازار شامل ہیں۔

ہدایت کار و رائٹر ڈیکس شیپرڈ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی کیلیفورنیا کے دو ایسے پیڑولنگ پولیس آفیسرزکے گِرد گھوم رہی ہے جن کا لاس اینجلس کے ہائی وے پر اپنی فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے ایک ایسے تیز رفتار بائیکر سے پالا پڑتا ہے جو انہیں ناکوں چنے چبوا دیتا ہے۔

ہائے وے پیٹرولنگ کے ساتھ ساتھ ایڈونچر کا شوق پورا کرتے ان پولیس اہلکاروں کو درپیش انوکھے چیلنجز کا سامنا کرنا کتنا مہنگا پڑے گا یہ دیکھنے کیلئے آپ کو 24مارچ تک انتظار کرنے پڑے گاجب وارنر بروس پکچرز کے تحت یہ کامیڈی ایکشن ڈرامہ فلم سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment