ھفتہ, 14 دسمبر 2024


جامعہ کراچی نےداخلہ فہرستیں جاری کردیں

کراچی: جامعہ کراچی نےبی ایس،ڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،بی ای اور بی ایڈ(آنرز)کی داخلہ فہرستیں جاری کردیں۔

جامعہ کراچی کی انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بی ایس(مارننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فارمیسی(مارننگ وایوننگ)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی،بی ای اور بی ایڈ(آنرز)کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس09 تا17 دسمبر2024 ء تک صبح10:00 تادوپہر 3:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کاؤنٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کاؤنٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف بینک الفلاح اسلامک کے کاؤنٹر واقع جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 27 سے29 نومبر2024 ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم داخل کرسکتے ہیں۔

طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج،ٹیسٹ اسکوراور شعبہ جات کی مطلوبہ اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کلیم فارم جمع کرائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment