بدھ, 09 اکتوبر 2024


مختلف پاکستانی جامعات کےوائس چانسلرزکےاعزازمیں استقبالیہ

اسلام آباد: امریکا میں پاکستان کےسفیر کاسندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر سمیت مختلف پاکستانی جامعات کے وائس چانسلرز کے اعزاز میں استقبالیہ، پاکستان ھائوس میں ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آمریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے پاکستان ھائوس واشنگٹن ڈی سی میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری سمیت پاکستان کی متعدد جامعات کے وائیس چانسلرز کے اعزز میں استقبالیہ دیا، جبکہ تمام مھمانان گرامی کو دئے گئے ظھرانے میں بھی شرکت کی۔

اس موقع پر آمریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور وائس چانسلرز کے مابین خاص طور پر پاکستان میں تدریسی معاملات اور پاکستانی طلباء کیلئے آمریکا سمیت دوسرے ممالک میں اعلیٰ تدریس کے مواقع پر دوطرفہ تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیرمسعود خان نے حکومت پاکستان کی اعلیٰ تدریس، تحقیق کیلئے دلچسپی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، اور صوبائی ایچ ای سی کے مثبت کردار پر خوشی کا اظھار کیا اور تمام وائیس چانسلرز کی کاوشوں اور خدمات کی تعریف کی،تقریب کے دوران آئی بی اے کراچی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر اکبر زیدی، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاھور کے وائیس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور، امریکی یونیورسٹی آف اٹاھ کے پروفیسر ڈاکٹر اسلم چوہدری، صوابی یونیورسٹی کی وائیس چانسلر ڈاکٹر شہناز عروج، ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کی وائیس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ اینڈ مینیجمینٹ سائنسز کے پرووائیس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمٰن اور دیگر ظہرانے اور استقبالیہ میں شریک تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment