منگل, 10 ستمبر 2024


پرائمری اورمڈل جماعت کےلارج اسکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئےترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری

لاہور: پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن نےاسکولوں میں پرائمری اورمڈل جماعت کےلارج اسکیل اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئےترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

پنجاب بھر کے اسکولوں میں لارج اسکیل اسسمنٹ کا امتحان رواں ہفتہ میں لیا جانا تھا تاہم اسسمنٹ ٹیسٹ کیلئے انتظامات مکمل نہ ہونے کے باعث ٹیسٹ ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔

جاری کردہ نئی ڈیٹ شیٹ کے مطابق چوتھی، پانچویں اور آٹھویں کی اسسمنٹ 26 اپریل سے کی جائے گی۔ 26 اپریل کو انگریزی، 27 کو اردو اور 28 کو حساب کا ٹیسٹ ہوگا،29 کو سائنس اور 30 اپریل کواردو، انگریزی کا زبانی ٹیسٹ لیا جائے گا، اسسمنٹ کا ٹائم صبح 8 سے دوپہر تین بجے تک رکھا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment