بدھ, 24 اپریل 2024


جامعہ کراچی میں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کےایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی اورتعزیتی اجلاس کااہتمام

کراچی : جامعہ کراچی میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کےایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور تعزیتی اجلاس 11 اکتوبر کو ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹراے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ(کبجی) جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی پیر11 اکتوبر2021 ء کوصبح9:00 بجے کبجی جامعہ کراچی کی مسجد میں ہوگی۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یادمیں تعزیتی اجلاس 11 اکتوبر کوصبح گیارہ بجے کبجی کے جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔تعزیتی اجلاس سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی،سابق وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی،سینیٹر عبدالحسیب خان،ڈاکٹر مجتبیٰ نقوی اور ڈاکٹر عابد اظہر خطاب کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment