منگل, 16 اپریل 2024


جامعہ کراچی نےایم اےاسلامک اسٹڈیزکےنتائج کااعلان کردیا

جامعہ کراچی نے ایم اے اسلامک اسٹڈیز سال اول اور سال آخر اوورسیز سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق سال اول کے امتحانات میں 02 طلبہ شریک ہوئے،دونوں طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا۔

کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔سال آخر کے امتحانات میں 03 طلبہ شریک ہوئے اور تینوں طلبہ فرسٹ ڈویژن میں کامیاب قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment