جمعرات, 25 اپریل 2024


وزیرتعلیم کاگارڈن ایسٹ،سولجربازاراوراطراف کےمختلف اسکولوں کادورہ

کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی گارڈن ایسٹ، سولجر بازار اور اطراف میں مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر جوف ہارٹس بوائز پرائمری، بوائز پرائمری اینڈسیکنڈری اسکول سولجر بازار پہنچ گئے۔

صوبائی وزیر نے اسکولز میں ایس او پیز کے ساتھ ساتھ جاری تدریسی نظام کا بھی جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر اسکول کے حوالے سے جاری قانونی کارروائی سے بھی آگاہی لی. وزیر تعلیم نے کہاکہ فوری طور پر اس اسکول کی زمین کی تنازعہ پر سیکرٹری تعلیم محکمہ قانون سے مشاورت کرکے اس کا حتمی فیصلہ کریں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment