منگل, 15 اکتوبر 2024


جامعہ کراچی نےعملی امتحانات کی تاریخ کااعلان کردیا

کراچی: جامعہ کراچی نےبی اے (پاس)سوشل ورک،لائبریری سائنس اور جغرافیہ کے پریکٹیکل امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی اے (پاس) سوشل ورک،لائبریری سائنس اور جغرافیہ کے سالانہ پریکٹیکل امتحانات برائے 2019 ء کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق بی اے (پاس) سال اول سوشل ورک سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے پریکٹیکل امتحانات 28 ستمبرتا07 اکتوبر جبکہ بی اے (پاس) سال اول ودوئم لائبریری سائنس کے پریکٹیکل امتحانات 29 ستمبرتا08 اکتوبر 2020 ء اور بی اے (پاس) جغرافیہ سال اول کے پریکٹیکل کے امتحانات21 ستمبرتا13 اکتوبر2020 ء منعقد ہوں گے۔

امتحانی شیڈول متعلقہ کالجزکو ارسال کردیئے گئے ہیں، طلباوطالبات اپنے امتحانی شیڈول کے لئے متعلقہ کالجز سے رجوع کرسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment