جمعہ, 19 اپریل 2024


اسکالر شپ پروگرام سے ملک کا بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گا، تمام اسکالر شپ میرٹ پر ہیں۔ وزیر اعظم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احساس انڈر گریجویٹ وظائف پروگرام کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران نے کہا کہ میرا رول ماڈل ریاست مدینہ ہے، ریاست مدینہ دنیا کاسب سے اچھا نظام تھا،انسانی معاشرہ اپنے کمزور طبقے کا خیال رکھتا ہے، کمزور طبقہ ریاست کی ذمہ داری ہے، ہمارا روڈ میپ ریاست مدینہ کا ہے۔

وزیراعظم عمران نے کہا کہ ثانیہ نشتر کو احساس پروگرام کی مبارکباد دیتا ہوں۔انسانوں اور حیوانوں کے معاشرے میں فرق صرف احساس کا ہے۔

مزید کہا کہ پنجاب میں 60 لاکھ خاندانوں کوصحت کارڈ دے چکے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے7 لاکھ20 ہزار روپے تک کا علاج مفت ہوگا،  ایک لاکھ 70 ہزار بچوں کو ہنر سکھا رہے ہیں،یہی بچے آئندہ آنے والے سالوں میں پاکستان کو اوپر اٹھائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment