جمعرات, 25 اپریل 2024


اساتذہ کےخلاف کارروائی کافیصلہ

کراچی ضلع وسطی میں ضلعی ایڈمنسٹریشن نے ان اساتذہ کے خلاف کارروائی کافیصلہ کر لیا ہے جو غیر حاضر رہتے ہیں یا دیر سے آتے ہیں۔

انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہیڈ ماسٹر غیر ضروری چھٹیاں کرنے اور دیر سے آنے پر اساتذہ کے خلاف کارروائی کریں گے، بغیر اجازت اساتذہ نے اسکول سے چھٹی کی تو غیر حاضری لگا دی جائے گی، ہیڈ ماسٹر کی موجودگی میں ہی اساتذہ اپنی حاضری لگائیں گے۔

واضح رہے کہ سرکاری اسکولوں میں پڑھائی کے معیار کی حالت ناگفتہ بہ ہے، خود اسکولوں کی حالت بھی نہایت خراب ہوتی ہے، دوسری طرف اساتذہ خود کو سرکاری ملازم سمجھتے ہوئے تعلیم کے فریضے کی طرف دھیان نہیں دیتے اور اپنی مرضی سے اسکول آتے جاتے ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں گھوسٹ اسکولوں اور گھوسٹ اساتذہ کا بھی ایک وسیع سلسلہ موجود ہے جس کے خلاف کارروائی کے فیصلے بھی کیے جا چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment