ھفتہ, 20 اپریل 2024


عدالت نے اسکولوں کو جون جولائی کی فیس وصولی سےروک دیا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسکول فیس کیس پر سخت نوٹس لے لیا،اسکولوں کو موسم گرماکی چھٹیوں کی فیس وصول کرنے سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ کی عدالت نے پرائیوٹ اسکولوں کوبڑا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والی موسم گرماکی چھٹیوں کی فیس نہ لی جائے۔ عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ جب گزشتہ سال سپریم کورٹ نے ایک ماہ کی فیس ریفنڈ کرائی تھی تو رواں سال کیسے لی جارہی ہے ؟ سپریم کورٹ نے والدین کوبھی ہدایت جاری کی کہ اگر کسی اسکول نے چھٹیوں کی فیس لی ہے تو والدین دستاویزات جمع کرائیں اسکول کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرینگے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment