ھفتہ, 20 اپریل 2024


جامعہ این ای ڈی دنیا کی ٹاپ دوسوجامعات میں شامل

کراچی : این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ کے تحت دنیا کی ٹاپ دو سو جامعات میں شامل ہو گئی ہے ۔
 
اطلاعات کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ کا اعلان 3اپریل کو کیا گیا ، جس کے تحت جامعہ این ای ڈی نے ایک اور سنگِ میل عبورکیا،جامعہ کا دنیا کی دو سو بہترین جامعات میں شامل ہونا پاکستان کے لیے فخرکا مقام ہے۔رینکنگ کے معیار کے مطابق اکیڈمک، ایمپلائز، فیکلٹی، طالب علموں کے تناسب، بیرون ملک سے آئے ہوئے اساتذہ اور طالب علموں کے تناسب کو مدّ نظر رکھتے ہوئے، جامعہ این ای ڈی کو دنیا کی دو سوٹاپ یونی ورسٹیز میں شامل کیا گیا۔
 
رینکنگ کے اس نئے اعلان کے مطابق بعدجہاں این ای ڈی یونی ورسٹی دنیا بھر کی دو سو ٹاپ یونی ورسٹیزمیں شامل ہوئی وہیں پاکستان کی ٹاپ یونی ورسٹی قرار پائی۔پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو نے کامیابی کو یونی ورسٹی ملازمین اور طالب علموں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ مزید بہتری کے لیے کوشاں رہے گی تاکہ اپنے وطن کا نام مزید روشن کر سکیں۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment