جمعہ, 19 اپریل 2024


پہلی جماعت سے پی ایچ ڈی تک ،وزیراعظم نے ملک بھرمیں یکساں نصاب تعلیم کی منظوری دیدی

اسلام آباد :مشیر تعلیم ضیاءاللہ بنگش نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ایک ہی نصاب تعلیم کی منظوری دیدی اور جماعت اول سے لیکر پی ایچ ڈی تک یکساں نصاب تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیر تعلیم ضیاءاللہ بنگش نے بتایا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ دنوںوفاق اور صوبوں کے تمام وزراءاور مشیران کو طلب کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جماعت اول سے لیکر پی ایچ ڈی تک تمام شعبہ جات کیلئے یکساں نصاب تعلیم کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم تے قوم سے تعلیمی اداروں میں ایک ہی نصاب ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ضیاءاللہ بنگش نے بتایا کہ کے پی میں اساتذہ کے بچوں کے سرکاری سکولوں میں داخلے کو بھی لازمی کیا جارہاہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment