جمعہ, 19 اپریل 2024


انٹرمیڈیٹ کےناقص نتائج پر سوالیہ نشان ؟

 

کراچی: ڈائیریکٹریٹ کا لجزاورانٹرمیڈیٹ بورڈکراچی نے انوکھا کارنامہ کر دیکھایا ۔رواں سال انٹرکامرس کے جاری کردہ نتائج میں بڑی تعداد میں طلباءفیل ہو ئے تھے،جس کے بائث کامیابی کا تناسب31 فیصد رہا ۔ خراب نتائج کی وجوہات معلوم کرنے کے لیئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیگئی تھی،کمیٹی میں کامرس کا کو ئی ٹیچرہی شامل نہیں ہے کالجزکی ناقص کارکردگی پرانٹربورڈ نے ڈائیریکٹریٹ کالجز سندھ کو خط لکھا تھا،ڈائیریکٹرکالجزمعشوق بلوچ نے وجوہات جاننے کےلئے تین اساتذہ پرمشتمل کمیٹی بنائی،کمیٹی میں پروفیسرنوید ہاشمی کو چئیرمین جبکہ پروفیسرمعظم حیدراورپروفیسرنا صراقبال کوممبربنا یا گیا ہے،حیرت انگیز طورپرتینوں اساتذہ سائینس مضامین کے استاد ہیں ،نتائج میں خرابی کی وجہ اساتذہ کا نہ ہونااور اسسمنٹ کا غیر مناسب عمل ہے۔ بیشترسرکاری کالجوں میں انگریزی کے اساتذہ ہی دستیاب نہیں ہیں، گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسرنا صراقبال کے خلاف انکے اپنے اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment