بدھ, 24 اپریل 2024


انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ جاری۔#


کراچی:ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام گورنمنٹ اسکولوں کے سالانہ امتحانات سال 2019جماعت نہم سائنس وجنرل گروپ (ریگولر) طلباءو طالبات کے انرولمنٹ فارم بغیر کسی فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں 16نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام گورنمنٹ اسکولوں کے سربراہان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ جلد ہی تمام طلباءکے انرولمنٹ فارم جمع کرا دیں،تاریخ گزرنے کے بعد فارم لیٹ فیس کے ساتھ وصول کیئے جائیں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment