جمعہ, 29 مارچ 2024


سپریم کورٹ نے سیکرٹری تعلیم کو عدالت میں طلب کرلیا

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /مظفرآباد) سپریم کورٹ آزادکشمیر نے حکومت کی جانب سے تعلیمی پیکج ختم کرنے کے خلاف سابق وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر کی طرف سے دائر رٹ پر3فروری کو سیکرٹری ہائیرایجوکیشن کو جملہ ریکارڈ طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی پیکج ختم کرنے کیخلاف دائر رٹ کی پیروی بیرسڑ ہمایوں نے کی ،انہوں نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم نے زیر سماعت کیس کے دوران اداروں کے بند کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

جس پر پٹیشنرز نے درخواست دی کہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ایسے میں کس طرح اداروں کو بند کیا جاسکتا ہے جس پر سپریم کورٹ آزادکشمیر نے3فروری کو سیکرٹری تعلیم کو جملہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ دریں اثناء پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر چوہدری لطیف اکبر نے اپنے تااثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے تعلیمی مستقبل کو تاریک کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور حکومت کو من مانی کاروائیاں نہیں کرنے دیں گے ہمیں ریاست کے طلبہ وطالبات کو عدالت سے انصاف ملے گا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment