ھفتہ, 20 اپریل 2024


تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا رجحان

 

ایمز ٹی وی (تعلیم )نجی فورم کے زیرِ اہتمام ’تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام‘‘ کے حوالے سے مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں تعلیمی اداروں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی مقررین نے کہا کےپاکستان کو درپیش مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ نوجوان نسل کا منشیات کی طرف راغب ہونا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے نوجوانوں خاص کر تعلیمی اداروں کے طلبہ میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کی صلاحیتیں متاثر ہورہی ہے اور ان کا مستقبل تاریک ہورہا ہے۔ تعلیمی اداروں اور نوجوان نسل میں منشیات کا استعمال فیشن بن گیا ہے اور اسے ’’سٹیٹس سمبل‘‘ سمجھا جاتا ہے۔ منشیات کے عادی افراد میں صرف مرد ہی شامل نہیں ہیں بلکہ خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی نشے کی عادی ہے۔ نوجوانوں میں تمباکو، چرس، شیشہ، افیون، شراب و دیگر جدید قسم کی منشیات عام ہیں اور وہ ان کے نقصانات سے بے خبر بطورِ فیشن اور خود کی تسکین کیلئے منشیات استعمال کر رہے ہیں۔ منشیات کے استعمال سے شرح اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اس سے بے شمار خاندان اجڑ چکے ہیں۔ منشیات کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر قانون سازی کی گئی ہے جبکہ بے شمار این جی اوز اور تعلیمی ادارے آگاہی مہم بھی چلارہے ہیں ۔ تاکہ نوجوانوں کو آگاہی دے کر نشے کی عادت سے روکا جاسکے۔ حال ہی میں حکومتی سطح پر تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment