ھفتہ, 20 اپریل 2024


امتحانات جمعہ سے شروع ہوں گے

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ریگولروپرائیوٹ کے سالانہ امتحانات 2016 ء بروزجمعہ20جنوری2017ء سے شروع ہورہے ہیں۔ طلبا ء کیلئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجزمیںسینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس سال بی اے ریگولروپرائیویٹ کے امتحانات میں25700 طلباء وطالبات شرکت کریں گے جس میں بی اے ریگولرکے 13700طلباوطالبات شامل ہیں جبکہ بی اے پرائیویٹ کے 12000طلبا و طالبات شامل ہیں۔واضح رہے کہ امتحانات دوپہر 2تاشام 5بجے جبکہ بروز جمعہ دوپہر 2:30تاشام 5:30بجے منعقد ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment