بدھ, 01 مئی 2024

Displaying items by tag: india

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ہندوستان کی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے سیالکوٹ میں شکر گڑھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔بی ایس ایف کی فائرنگ پر چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نارووال اور سیالکوٹ کے شکر گڑھ سمیت دیگر سیکٹرز کے مختلف دیہات پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز فائرنگ اور گولہ باری سے خاتون سمیت 4 شہری ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے تھے۔شیلنگ اب تک سیکڑوں مکانوں کی دیواریں اور چھتیں گر چکی ہیں جبکہ دیگر املاک کا بھی نقصان ہوا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مویشی بھی مارے گئے ہیں۔دوسری جانب ہندوستان کی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے کئی لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔۔ جبکہ دیگر پولیس نے بھی شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرنا شروع کر دیا ہے تبصرے   ای میل   پرنٹ کریںکیا آپ ڈان ڈاٹ کام کے ساتھ معلومات شیئر کرنا چاہتے ہیں؟ آپ اپنی نیوز رپورٹس اور فیڈ بیک ہماری نیوز ڈیسک کو بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ کسی موضوع پر اظہارِ خیال کرنا چاہتے ہیں، تو ہماری بلاگز ڈیسککو ای میل کیجیے۔ اس کے علاوہ آپ ہماری اسپیشل پراجیکٹس ڈیسک کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی بھیج سکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (لاہور) پنجاب اسمبلی نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔
اسپیکر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش کی گئی مشترکہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کشمیر میں 5 لاکھ سے زائد افراد کو شہید کرچکا ہے، بھارت اب بھی بلااشتعال فائرنگ کر کےجارحیت کا مرتکب ہورہا ہے جبکہ پاک فوج اس جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے، قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت روکنے کے لئےکردارادا کرے۔

ایمز ٹی وی(نیوز ڈیسک)بھارت کے شہر بنگلور کے ایک سکول میں پڑھنے والی  ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جس کی عمر 3 سال ہے-اسکول سے واپس آنے کے بعد متاثر بچی نے اپنے والدین سے ’سکول کے انکل‘ کی وجہ سے ہونے والے درد کی شکایت کی۔والدین نے جب بچی کے درد کی جگہ کو دیکھا تو اس کے جنسی اعضا کے ارد گرد نشانات دیکھے۔ اس کے بعد انھوں نے پولیس سے رجوع کیا اور شکایت درج کرائی۔پولیس کمشنر ایم این ریڈی نے کہا کہ ہم نے سکول کے تمام ملازمین سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Page 52 of 52