منگل, 21 مئی 2024

Displaying items by tag: india

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارت کے سرکردہ مسلم مذہبی رہنماؤں نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت کی مہم پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔

 

جمعیت العلماء ہند کے تحت دارالحکومت دہلی میں ایک کانفرنس میں ان رہنماؤں نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے مذہبی اداروں اور تشخص پر حملے سے خوفزدہ نہ ہوں۔ ان رہنماؤں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ آئین کی سیکولر روح کی پاسداری کریں اور جارحیت و مذہبی اشتعال انگیزی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

 

ہندوستان میں مسلمانوں کی سب سے زیادہ بااثر مذہبی تنظیموں میں سے ایک جميعت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری محمود مدنی نے کہا: ’یہ مٹھی بھر فرقہ پرست لوگ ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہماری ہی زمین پر، ہمارے ہی وطن میں، ہماری ہی سرزمین پر ہمیں ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔‘

 

واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ میں مسلمانوں اور ان کی مذہبی اداروں کے خلاف کچھ لوگوں کے جارحانہ بیانات سے مسلمانوں میں بہت تشویش ہے۔

ایمز ٹی وی ﴿فارن ڈیسک﴾ مقبوضہ کشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عینی شاہدین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے سری نگر کے علاقوں ہری پربت قلعہ، بژھ پورہ، بابا ڈیم، گوجوارہ، راولپورہ کے علاوہ نارہ بل، سوپور اور مقبوضہ وادی کے دیگر علاقوں میں ہفتے کے روز سبز ہلالی پرچم لہرائے۔

 

فضاؤں میں پاکستانی پرچموں کی بہار دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ آگ بگولہ ہوگئی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ جونہی صبح کی نماز پڑھ کر مسجدوں سے باہر نکلے تو انھوں نے عمارتوں پر پاکستانی پرچم لہراتے دیکھیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے پرچم اتار دیے۔ نارہ بل کے ایک رہائشی نے کہا کہ بھارتی پولیس اہلکار لوگوں سے یہ پوچھتے رہے کہ یہ پرچم کس نے لہرائے ہیں۔ حالیہ چند ہفتوں کے دوران سری نگر اور دیگرعلاقوں میں پاکستانی کا سبز ہلالی پرچم لہرانے کے کئی واقعات پیش آئے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) سعادت حسن منٹو 11 مئی 1912ء کو بھارت کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد وہ نقل مکانی کرکے لاہور شفٹ ہو گئے۔ ان کا شمار اردو کے ان نامور افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے جن کی تحریریں آج بھی بڑے ذوق اور شوق سے پڑھی جاتی ہیں۔ ان کے افسانے محض واقعاتی نہیں تھے بلکہ ان میں موضوعاتی جدت پائی جاتی تھی اور دنیا بھر میں جہاں جہاں پر اردو بولی، سمجھی اور لکھی جاتی ہے وہاں وہاں پر ان افسانوں کی شکل میں سعادت حسن منٹو کے خیالات اور مشاہدات موجود ہیں۔ 

 

سعادت حسن منٹو نے اپنے کیریئر کا آغاز لدھیانہ کے ایک اخبار سے کیا اور مرتے دم تک قلم سے ہی رشتہ استوار رکھا۔ ان کی اہم ترین تصانیف میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، آتش پارے، کھول دو، دھواں اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ سعادت حسن منٹو نے اپنی زندگی کا آخری حصہ لاہور میں ہی گزارا اور 18 جنوری 1955ء کو بیالیس برس کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا پرانا لاگ الاپتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے اسے دینا تو دور کی بات ہے ہم پاکستان سے آزاد کشمیر بھی کے کر رہیں گے۔ بھارت کے وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر دینا تودورکی بات ہم آزاد کشمیر بھی لیں گے۔

 

واضح رہے ترجمان پاکستانی دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے مقبوضہ کشمیر میں جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی پر سخت مذمت کرتے ہوئے وادی کو متنازع علاقہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ مقبوضہ وادی میں  اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی کوششیں کسی صورت قبول نہیں کی جائیں گی۔

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف تنازعات کے حوالے سے خبروں میں رہنے والے ہندوستان کے معروف جوتش اور پنڈت شنکراچاریہ نے اپنے ایک اور متنازعہ بیان سے ہلچل برپا کردی ہے۔

شنکراچاریہ نے دعویٰ کیا ہےکہ آگرہ میں تاج محل کے نیچے شیو کا مندر دفن ہے۔ وہاں ساون کے مہینے میں پانی کا چشمہ اسی لئے بہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے مشرق میں زبردستی کچھ ہڈیاں رکھ کر مقبرہ بنا دیا گیا تھا۔

شنکراچاریہ کا کہنا تھا کہ ممتاز محل کی وفات مدھیہ پردیش کے شہر برہانپور میں ہوئی تھی، پھرانہیں یہاں کیسے دفن جا سکتا تھا؟ اس لیے اس معاملے کی تحقیقات کرائی جانی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاج محل کے سات تہہ خانے كھلوائے جائیں۔

اس سے قبل انہوں نے دعویٰ تھا کیا کہ شیری ڈی کے سائیں بابا مسلمان تھے۔ صحافیوں سے بات چیت کے دوران شنکر سائیں بابا کے حوالے سے اپنے متنازعہ بیان پر ثابت قدم نظر آئے۔

انہوں نے کہا، ہندوؤں کے مذہب میں کہیں بھی سائیں بابا کی پوجا کا ذکر نہیں ہے۔

انہوں نے شری ڈی میں سائیں بابا کے مزار پر ہندوؤں کو جانے منع کیا، اور کہا کہ مسلمان اس لیے نہیں جائیں گے کیونکہ وہاں سائیں بابا کی مورتی نصب ہے۔

اس کے علاوہ شنکراچاریہ نے گائے کی حفاظت کے لیے ایک قانون پاس کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں، اور اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندرا مودی سے پہل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہی نہیں، انہوں نے ہندوستان بھر میں بیف پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی مرکز میں ہندو نواز حکومت ہے، اور گائے کی حفاظت کا قانون منظور کرنے کا یہ اچھا موقع ہے۔ انہوں نے ہندوستانی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو کی جانب سے مہاراشٹر اور ہریانہ میں بیف پر پابندی کی تنقید کی بھی مذمت کی۔

شنکراچاریہ نے کہا، ہندوستان کے اندر مسلمانوں کے مذہبی مدرسوں میں قرآن اور مشنری اسکولوں میں بائبل کی تعلیم مسیحیوں کے ساتھ ساتھ دیگر بچوں کو بھی دی جا رہی ہے، لیکن ہندوؤں کو ان کے مذہب کی تعلیم دینے میں سیکولرازم مبینہ طور پر رکاوٹ بن رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شنکر اچاریہ کے بیان پر تنازعات پیدا ہو چکے ہیں۔ کچھ مہینے قبل شنکراچاریہ نے کہا تھا کہ ایک بیوی اور دو بچوں والا قانون ملک کے تمام مذاہب کو ماننے والوں پر لاگو ہونا چاہیے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  بھارت میں 2 سالہ بچی ڈولی شیوانی نے تیر اندازی میں نیا قومی ریکارڈ  قائم کردیا ہے۔

بر طانونی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کی رہائشی 2 سالہ بچی ڈولی نے تیز اندازی کے مقابلے میں 200 سے زائد پوائنٹس اسکور کر کے بھارت کی سب سے کم عمر تیر انداز ہونے کا  اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انڈیا بک آف ریکارڈ کے مطابق ڈولی نے 5 میٹر دور ہدف پر 36 تیر چلائے اور پھر 7 میٹر دور ہدف پر بھی تیر چلا کر کل 388 پوائنٹ حاصل کیے جو ایک ریکارڈ ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ڈولی کے والد نے بتایا کہ ڈولی کو شروع سے ہی تیراندزی کی تربیت دی گئی ہے اور یہ بچی روزانہ 2 سے 3 گھنٹے تیز اندازی کی مشق کرتی ہے۔ان کاکہناتھا کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہےاور ان کی کوششں ہے کہ اس کا نام گنیز بک آف ورلڈریکارڈ میں درج ہو۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارت میں فیس بک پر چیٹنگ کی اجازت نہ ملنے پر 9 ویں جماعت کے طالب علم نے گولی مار کر خود کشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کےمطابق الہ آباد کے علاقے پارسا نگر کے رہائشی ودیاکانت شکلا نے اپنے  14 سالہ بیٹے  کو سماجی ویب سائٹ فیس بک پر چیٹنگ سے منع کیاجس پرلڑکے نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو کمرے میں بند کرکے گولی مارلی، واقعے کے فوری بعد لڑکے کے اہل خانہ نے اسے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

واضح رہے کہ نو عمر بچوں میں سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے شدت پسندی کا رحجان دیکھنے میں آرہا ہے جہاں اس سے قبل امریکی ریاست کولاراڈو میں 12سالہ بچی نے ’’آئی فون‘‘ واپس لینے پراپنی ماں کو 2 بار قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

 ایمز ٹی وی (کھیل) .کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے329رنز کا ہدف دیا ہے،اسٹیون اسمتھ نے شاندار سنچری اسکور کی۔سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلےجارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کو جلد ہی پہلی کامیابی ملی اور ڈیوڈ وارنر 12رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد بھارتی بالرز کی ایک نہ چلی ،ایرون فنچ اور اسٹیون اسمتھ کے سامنے ہربھارتی بالر بے بس نظرآرہا تھا۔  دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کیلئے182رنز کی شاندار شراکت قائم کی،اسمتھ نے89گیندوں پر 9چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔وہ 105رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔میکسویل تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 14گیندوں پر 23رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔ صرف ایک کے بعد ہی ایرون فنچ بھی 81رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ کلارک صرف 10رنزبناسکے۔فاکنر دھواں دار 21رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔واٹسن نے28رنز کی اننگزکھیلی ۔مچل جانسن نے 12گیندوں پر ناقابل شکست 27رنز بنائے۔ یوں کینگروز نے مقررہ 50اوورز میں 328رنز بنائے۔امیش یادیو نے 4، موہت شرمانے 2جبکہ ایشوین نے ایک وکٹ حاصل کی۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہوگی، فائنل اتوار 29مارچ کو ملبورن کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملوں کے ٹرائل میں بھارت کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سزائے موت سے متعلق ہمارا آئین اور قانونی طریقہ اجازت دیتا ہے اس لئے پاکستان نے سزائے موت سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔ یورپی یونین پاکستان کی پوزیشن سمجھتا ہے اس لئے سزائے موت سے پاکستان کے جی ایس پی اسٹیٹس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جب کہ ملک میں قتل اور دہشت گردی میں ملوث مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جانا آئین و قانون کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کےدرمیان امن مذاکرات کو خوش آمدید کہتے ہیں، مفاہمتی عمل افغانستان اور خطے کے لیے اہم ہے جب کہ افغان وفد کا افغان مہاجرین کی واپسی سےمتعلق پاکستان کا دورہ ہوچکا ہے جس کے بعد افغان حکومت اور یو این ایچ سی آر کو مہاجرین کی واپسی کے جلد انتظامات کرنے چاہیئں۔ جب کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان پر ترجمان نے کہا کہ چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی متنازع لیڈرسادھوی پراچی نے انکشاف کرتے ہوئے مہاتما گاندھی کو برطانوی ایجنٹ قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ایک ہندوکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سادھوی پراچی نے گاندھی کو برطانوی ایجنٹ قراردیتے ہوئے کہاکہ ملک کی آزادی میں گاندھی جی کاکیارول تھا؟آزادی تو دیگر مجاہدین نے دلائی ہے۔ ملک کوآزادی صرف چرخاچلانے سے نہیں ملی بلکہ بھگت سنگھ رام پرساد بسمل اور ویرساورکر کی قربانیوں سے ملک آزادہواہے،ہربھارتی شہری چاہے وہ ہندو ہو یامسلمان اسے صرف2 بچوں کی اجازت ملنی چاہیے اوراگرکوئی ایسا نہیں کرتا تو اسے تمام سرکاری سہولتوں سے محروم کردینا چاہیے۔