بدھ, 22 مئی 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

Displaying items by tag: india

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کے سابق سپر اسٹار فاسٹ بولرز وسیم اکرم اور شعیب اختر نے 25اکتوبر کو ممبئی میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے پانچویں ون ڈے میچ میں احتجاجاًکمنٹری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انکار کی وجہ ہے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو دی جانے والی دھمکیاں اور پی سی بی اور انڈین کرکٹ بورڈ کی ملاقات سبوتاژ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیو سینا کے غنڈوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات کے دوران بی سی سی کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا ۔ نہ صرف یہ بلکہ امپائر علیم ڈار کو میچ کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے انتہا پسند تنظیم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کی سیریز سے باہر کردیا۔جس پر شعیب اختر اور وسیم اکرم نے سیریز کے آخری میچ میں اپنی خدمات دینے سے انکار کر دیا ہے اور ساتھ ہی 22اکتوبر کو چنئی میں ہونے والے میچ کے بعد بھارت چھوڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اتوار, 18 اکتوبر 2015 13:49

وزیر اعظم ’’را‘‘ کے نشانے پر

ایمز ٹی وی(لاہور) محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور حافظ سعید سمیت اہم شخصیات بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے نشانے پر ہیں. محکمہ داخلہ پنجاب نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے وزیر اعظم نواز شریف اور امیرجماعت الدعوة حافظ سیعد سمیت اہم شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہے لہٰذا ان تمام شخصیات کی سیکیورٹی فوراً ہائی الرٹ کردی جائے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ان اہم شخصیات پرحملے کے لئے کالعدم تنظیموں کا سہارالیا جارہا ہے جن میں دہشت گرد وزیراعظم کی جانب سے مختلف پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر کارروائی کرسکتے ہیں جب کہ حافظ سعید پر بھی جلسوں کے دوران حملہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلے کی نقل تمام آئی جیز، سی ٹی ڈی اور وی آئی پی سیکیورٹی اداروں کو بھی بھجوادی ہے جب کہ مراسلے کے بعد وزیراعظم کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے اور حافظ سعید کی بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)بھارت نے پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سطح پر اٹھانے کے اقدام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے حوالہ جات سیاق و سباق سے ہٹ کر اور بھارت کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت ہیں۔ کشمیر بھارت کا حصہ تھا اور رہے گا۔زرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارتی مشن کے فرسٹ سیکریٹری ابھیشک سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جواب دینے کا حق استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور تجزیے کرنے کے بجائے ملک کو آگے لے کر جانے کی سمت کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان نے چند ہفتوں کے دوران لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی متعدد خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجے بڑی تعداد میں شہریوں کا جانی نقصان ہوا۔ بھارتی فوج کی جانب سے ان اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بھارت میں بڑھتے ہوئے نسلی امتیاز اور فرقہ واریت کے خلاف بھارتی ادیبوں اور شاعروں کی جانب سے ایوارڈ واپس دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق نسلی امتیاز کے باعث مزید5 ادیبوں کی جانب سے ایوارڈ واپس دیئے جانے کے بعد ایوارڈ واپس کرنے والے ادیبوں کی تعداد 46ہوگئی۔ بھارت کے دانشوروں اور ادیبوں نے مودی سرکار کی فرقہ وارانہ پالیسیوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اترپردیش میں گوشت کھانے کی جھوٹی افواہ پر مسلمان کے قتل، پاکستانی گلوکار غلام علی کے کنسرٹ کی منسوخی اور خورشید قصوری کے ساتھ ہونے والے واقعے کے بعد بھارتی ادیبوں و شاعروں نے احتجاً اپنے ایوارڈ واپس کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ نند بھردواج، چندرا شیکر پٹیل، ویرابھدرپا، کے نیلا، آر کے ہدوگی، کاشیناتھ امبلگی نے ساہتیہ اکیڈمی کواپنے ایوارڈ واپس کیے ہیں جس کے بعد ایوارڈ واپس کرنے والے ادیبوں کی تعداد 46ہو گئی ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان نے بھارت میں پاکستانی شخصیات کے پروگرامز میں رکاوٹ ڈالنے کا نوٹس لے لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں پاکستانی شخصیات کے پروگرامز میں رکاوٹ ڈالنے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ممبئی میں غلام علی کا پروگرام انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسنا کی دھمکیوں پر منسوخ کیا گیا اور سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی تقریب میں بھی رکاوٹ ڈالی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات دوبارہ ہونے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی ممبئی میں کتاب کی تقریب رونمائی تھی جس میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسنا نے تقریب کے میزبان کے منہ پر کالک مل دی جب کہ گزشتہ دنوں پاکستانی غزل گائیک استاد غلام علی کا کنسرٹ بھی ممبئی میں شیوسینا کی دھمکیوں کے باعث منسوخ کیا گیا۔

منگل, 06 اکتوبر 2015 16:01

مودی!!!!! ہم شرمندہ ہیں

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)بھارتی عوام مودی سرکار کی بینستان پالیسیوں سے تنگ آگئےاور ان کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتیا جنتا پارٹی کو ووٹ دینے پر شرمندگی ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی عوام مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ خاص طور پر اترپردیش میں گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں مسلمان کو قتل کئے جانے پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیاکے صارفین کا کہنا ہے کہ بے جے پی کی حکومت میں بھارت میں ہندو انتہاپسندی کو فروغ ملا ہے اور اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہوئی ہیں۔ ایسے لوگوں کی سرکاری سطح پر حوصلہ شکنی نہیں کی جاتی۔ ٹوئٹر پر ”آئی رگریٹ بی جے پی“ ٹاپ ٹرینڈ بھی بن چکا ہے جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نریندر مودی کو اس لیے وزیر اعظم منتخب نہیں کیا تھا کہ وہ ملک میں ہندو انتہا پسندی کو فروغ دینے لگیں اور اب انہیں اس بات پر پشیمانی ہورہی ہے کہ انہوں نے نریندر مودی کو ووٹ کیوں دیا۔

پیر, 05 اکتوبر 2015 12:30

جرمن چانسلر کی بھارت آمد !

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل):جرمن چانسلر اینجیلا مرکل آج 3 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئی ہیں۔اپنے 3 روزہ دورے میں اینجیلا مرکل وزیراعظم نریندر مودی،صدر پرناب مکھرجی اور دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر اپنے اس دورے میں بھارت کے ساتھ سائنس ، ٹیکنالوجی ،توانائی ، تجارتی اور دیگر شعبوں پر بھارت کے ساتھ معاہدوں میں دستخط کریں گی۔اس موقع پر جرمن تاجر بھارتی حکومت اور تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت پر تبادلہ خیال کیا جاۓ گا۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کاانتہائی اہم دورہ امریکا ان کی احمقانہ حرکتوں کی نظرہوگیا،مودی کامذاق کوئی اور نہیں بلکہ ان کااپنا ہی میڈیااڑارہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سیلفیز کے شوقین بھارتی وزیر اعظم کی امریکہ میں بھی خوب جگ ہنسائی ہوئی،نریندر مودی نے ڈیجیٹل انڈیا کانعرہ لے کر فیس بک سی ای او مارک زکر برگ سے ملاقات کی تو بھارتیوں نے مارک زکربرگ کو ہینڈ واش بھیجنے کا اعلان کر دیا ،مظاہرین نے زکربرگ سے کہا کہ مودی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بعد آپ کو ہاتھ ہینڈ واش سے دھونا پڑیں گے بات یہیں پرختم نہیں ہوئی جب فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرل سینڈ برگ مودی کو تحفہ پیش کرنے لگیں تو اس دوران مارک زکر برگ کیمرے کے سامنے آگئے، جس پر مودی نے سفارتی آداب کوبالائے طاق رکھتے ہوئے انہیں ہاتھ سے پکڑ کر کیمرے کے سامنے سے ہٹا دیا۔ ایسی بچگانہ حرکتوں پر بارتی میڈیانے مودی کی خوب کلاس لی جبکہ کانگریس سمیت دیگرسیاسی جماعتوں نے بھی انتہائی اہم دورے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی کی غیرسنجیدہ حرکتوں کی وجہ سے بھارت اپنے سفارتی مقاصدحاصل نہیں کرسکا۔

ایمز ٹی وی (نئی ممبئی ) بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرنا چاہتی ہے ،لیکن بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بغیر پاک بھارت مذاکرات بے معنی ہیں ، بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کو پاک بھارت مذاکرات کے ایجنڈے سے دور کرنے کی کتنی کوشش کرے لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ خود بھارتی اسٹیبلشمنٹ مسئلہ کشمیر کو خطے کا اہم ترین ایشو سمجھتی ہے ،اس بات کا اعتراف بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امر جیت کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو مشرف کا چار نکاتی فارمولا پسند آیا تھا ،

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) انڈیا نے 88 ویں آسکر ایوارڈز کی بہترین غیر ملکی فلم کی کیٹگری کی نامزدگیوں پر غور کے لئے اپنی مراٹھی فلم "کورٹ" کے منتخب ہونے پر جشن منایا ۔تاہم سینئر اداکار نصیر الدین شاہ بظاہر زیادہ پر جوش نظر نہیں آئے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ،مجھے آسکرز کی با لکل پرواہ نہیں ۔کورٹ کا شمار بہترین فلموں میں ہوتا ہے بلکہ یہ حالیہ دور کی سب سے عمدہ فلم ہے لیکن پتہ نہیں کیوں ہم آسکرز کی اتنی پرواہ کرتے ہیں ۔ نصیر الدین کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کورٹ بنانے والوں کو اسی پر اطمینان ہونا چاہیے کہ ان کی فلم کو ملک بھر میں سراہایا گیا اور یہی بات سب سے اہم ہے